ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری

Sun, 23 Sep 2018 19:47:00  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،23؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)   پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔پٹرول 17 پیسے اور ڈیزل 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 82.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وہیں ڈیزل 73.97 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ راجدھانی دہلی میں کل پٹرول 82.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر تھی۔

بتا دیں کہ دو دن سے پٹرول کی قیمت بڑھ رہی تھی ڈیزل کی قیمت رکی ہوئی تھی ۔آج ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔اقتصادی دارالحکومت ممبئی کی بات کریں تو یہاں پٹرول 89.97 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔90 کے اعداد و شمار تک پہنچنے میں صرف.03 پیسے کم ہے۔ممبئی میں ڈیزل 78.53 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ممبئی میں کل پٹرول 89.80 روپے فی لیٹر تھی۔وہیں ڈیزل کی بات کریں تو 78.42 روپے فی لیٹر کی شرح سے بڑھ رہی تھی۔پٹرول ڈیزل پر مہنگائی کی مار جھیل رہی عوام کو ریلیف ملنے کی امید کم ہے۔ پہلے وزیر خزانہ اور پھر وزیر اعظم اس بات کے اشارے دے چکے ہیں مجا ڈیوٹی میں کمی نہیں ہوگی۔وزیر اعظم نے حال ہی میں ایک پروگرام میں کہا کہ 2022 تک ملک کی معیشت دوگنی ہوگی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں بھی حکومت سخت قدم اٹھاتی رہے گی۔ایسے میں پٹرول اور ڈیزل کے بڑھے داموں لوگوں کو راحت کے آثار کم ہیں۔

 حکومت سے مسلسل پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کچھ کمی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن حکومت پہلے ہی اس پر ہاتھ کھڑے کر چکی ہے۔حالانکہ ریاستی حکومتیں اپنے اپنے سطح پر پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں پر ویٹ گھٹا کرلوگوں کو کچھ ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔اب تک آندھرا پردیش، مغربی بنگال سمیت کچھ اور ریاستوں نے ان ایندھن مصنوعات پر ویٹ میں کمی کی ہے۔


Share: